بلدیاتی انتخابات، کراچی میں 84 لاکھ 37 ہزار 520 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے

سندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 24 جولائی کو رائے شماری ہوگی۔ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی 24 جولائی کو عوام بلدیاتی انتخابات میں حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

شہر قائد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 84 لاکھ 37 ہزار 520 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ کراچی شہر سات اضلاع ملیر، کورنگی، ایسٹ، ساوتھ، ویسٹ، سینٹرل اور کیماڑی میں تقسیم ہے، جہاں ووٹروں کی تعداد بھی مختلف ہے۔

 

ضلع سینٹرل

کراچی کے ضلع سینٹرل میں سب سے زیادہ ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ ضلع سینٹرل میں مجموعی طور پر 20 لاکھ 76 ہزار 73 افراد حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 22 ہزار 277 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 9 لاکھ 53 ہزار 796 ہے۔

ضلع سینٹرل میں کل 1785 امیداور مدمقابل ہیں، جہاں 1266 پولنگ اسٹیشنز بھی قائم کیے گئے ہیں، جب کہ 360 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

 

ضلع ایسٹ

اس ضلع میں مرد ووٹرز 781244 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 672815 ہے۔ جب کہ یہ کل تعداد 1454059 بنتی ہے۔ یہاں کونسل کی تعداد 215، جس کیلئے 1584 امیدوار میدان میں اترے ہیں۔

یہاں بنائے گئے پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 799 جب کہ 156 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

 

ضلع جنوب

ضلع جنوب میں مرد ووٹرز کی تعداد 549911 جب کہ 445143 خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ ضلع میں کل ووٹرز کی تعداد 995054 ہے، جب کہ یوسیز کی کل تعداد 130 ہے۔ ضلع ساوتھ میں کل 1398 امیداور مدمقابل ہیں، جب کہ پولنگ اسٹیشن کی تعداد 480 ہے۔ ضلع کے 202 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

 

ضلع ویسٹ

کراچی کے ضلع ویسٹ میں مرد ووٹرز 529411 اور خواتین 379776 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، جو کہ کل ووٹرز کی تعداد 909187 بنتی ہے۔ اس ضلع میں یوسیز کی کل تعداد 160 ہے۔ ضلع میں 1149 امیداور ایک دوسرے سے مدمقابل ہیں۔

ضلع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 641 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جب کہ 111 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

 

ضلع ملیر

کراچی کے ضلع ملیر میں مرد ووٹر 425687، جب کہ خواتین 317518 ووٹر موجود ہیں، جو کل تعداد 743205 بنتی ہے۔

ملیر میں یوسیز کی کل تعداد 30ہے، ان یوسیز میں 1041 مختلف جماعتوں کے امیدوار بلدیاتی انتخابات کیلئے ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔ ملیر میں پولنگ اسٹیشن کی تعداد 509 ہے، جب کہ 104 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

 

کورنگی

کورنگی ضلع کی بات کی جائے تو یہاں مرد ووٹرز کی تعداد 780674 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 634417 ہے، جب کہ کل تعداد 1414091 بنتی ہے۔

ضلع میں کل یوسیز کی تعداد 185جب کہ ایک امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگیا ہے۔ کورنگی کی 184 نشستوں پر مدمقابل امیدواروں کی تعداد 10413 ہے۔

اس ضلع میں پولنگ اسٹیشن کی تعداد 766 ، جب کہ 296 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

ضلع کیماڑی

کیماڑی ضلع میں مرد ووٹرز کی تعداد 495289 جب کہ 349562 خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ ضلع میں کل ووٹرز کی تعداد 844851 ہے، جب کہ یوسیز کی کل تعداد 165 ہے۔ ضلع کیماڑی میں 164 یوسیز امیدوار مدمقابل ہیں۔

ضلع میں کل 1260 امیداور مدمقابل ہیں، جب کہ پولنگ اسٹیشن کی تعداد 556 ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر 273 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts