بلاول عمران خان کی فیملی تک نہ جائے، شیخ رشید کی آخری وارننگ

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول کو خبردار کر رہا ہوں کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے خاندان کے بارے میں بات نہ کریں۔

 

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو عمران خان کی فیملی تک نہ جائیں۔ انہیں آخری وراننگ ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو مخاطب کرتے ہوئے انکی کرپشن بےنقاب کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

 

وفاقی وزیر داخلہ نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اندازہ کریں کہ بلاول عمران خان سے استعفیٰ مانگ رہا ہے۔ گینگ آف تھری کا معیار اتنا گر چکا ہے کہ مفرور ایم این اے دبئی سے ووٹ ڈالنے آرہا ہے۔

 

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جو نتیجہ بھی نکلے، اندر کی خبر ہے کچھ نہیں ہونے جا رہا ہے، عمران خان چھا جائیں گے، 28 مارچ کو تحریکِ عدم اعتماد پیش ہو گئی تو 3 یا 4 اپریل کو اس پر ووٹنگ ہو گی۔

 

عمران خان آخر ی اوور اور آخری بال تک ان کے ساتھ کھیلیں گے، وہ چاہتے ہیں کہ ضمیر فروشوں اور بلیک میلروں کا خاتمہ ہو، حکومت کو زبردست بجٹ پاس کرا کر عوام کے پاس جانا چاہیے۔

 

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج عمران خان کا دن ہے، وہ شام ساڑھے 5 بجے پریڈ گراؤنڈ میں عوام سے خطاب کریں گے، ہم نے جے یو آئی کو دوسرا شوکاز نوٹس دیا ہے، ہم نے کل انہیں جلسے کی اجازت دی تھی۔

 

جے یو آئی ف کے لوگ اپنے شوق اور مرضی سے غیر قانونی طور پر بیٹھےہیں، جے یو آئی ف نے جگہ خالی نہ کی اور یقیناً خالی نہیں کریں گے، ضد کا تو کوئی علاج نہیں، ہم ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائیں گے۔

 

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حقیقت ہے کہ ہمارے دور میں مہنگائی ہے، غریبوں کو وہ سہولت نہیں ملی جو ملنا چاہیے تھی، ان لوگوں نے ملک کو اتنا لوٹا کہ عمران خان کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے، سیاسی کفن فروش کانسٹیٹیوشن ایوینیو میں اپنے سیاسی انجام کو پہنچیں گے، میرے پاس خبر ہے کہ وہ نہیں ہونے جا رہا جو تم سوچ کر بیٹھے ہو، آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ اقتدار آپ کی جھولی میں آئے گا، ایسا نہیں ہو گا۔

 

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts