بلاول بھٹو زرداری کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے، سندھ ہائیکورٹ

کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

چئیرمین پپلزپارٹی بلاول بھٹو زرادری کو سیکورٹی فراہم کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ اور سیکریٹری وزارت داخلہ کو بلاول بھٹو کی سیکیورٹی فراہم کرنے کے تمام انتظامات کرنے کا حکم دےدیا۔

عدالت نے بلاول بھٹو کو ذاتی سیکیورٹی گارڈ اور کالےشیشے والی گاڑی استعمال کرنے کی بھی اجازت دے دی۔عدالت کا بلاول بھٹو کو عوامی مقامات پر مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت بھی دی۔

بلاول بھٹو نے دوہزار سولہ میں سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts