کراچی میں افسوس ناک واقع، مسافر بس تیز رفتاری کے باعث ٹرالر سے جا ٹکراٸی ، تصادم میں 5 افراد جان بحق جبکہ متعد زخمی ہو گٸے ۔
دنیا نیوز کے مطابق کراچی سے خیر پور میرس زیارتوں پر جانے والی بس کا نوری آباد بتیس میل کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹرالر سے تصادم ہوا ۔ جس کے نتیجیے میں 5 افرادموقع پر جان بحق اور متعد مسافر زخمی ہو گٸے ۔ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔
حادثے میں جان بحق افراد کراچی کے علاقے انچولی کے رہاٸشی بتاٸے جاتے ہیں ۔ مرنے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں ۔ تاہم جاں بحق ہونے والے مزید دو افراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ۔
لاشوں کو ڈسٹرک ہیڈکواٹر ہسپتال کوٹری منتقل کر دیا گیا ہے۔