برسبین ٹیسٹ 2 دن سے بھی پہلے ختم، آسٹریلیا کی جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست

آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو برسبین میں کھیلے گئے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ کا نتیجہ دوسرے دن ہی آگیا۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں باؤلرز کیلئے سازگار وکٹ تیار کی گئی جس پر بلے بازوں کو کھیلنے میں انتہائی مشکلات پیش آئیں۔

میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 152 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تو آسٹریلیا کی ٹیم بھی پہلی اننگز میں 218 رنز بناسکی۔ اسطرح آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 66 رنز کی برتری ملی۔

جنوبی افریقی ٹیم دوسری اننگز میں بھی مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم صرف 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آسٹریلیا کو جیت کیلئے صرف 34 رنز کا ہدف ملا لیکن معمولی ہدف کے تعاقب میں بھی جنوبی افریقہ نے 4 وکٹیں گنوادیں۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے اس میچ کا فیصلہ صرف 2 دن سے بھی کم وقت میں ہوگیا۔ آسٹریلیا کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts