برساتی نالوں، سڑکوں کی مرمت سمیت کراچی کی میگا اسکیموں کیلئے 10 ارب 82 کروڑ روپے مختص

حکومت سندھ نے مالی سال برائے 23-2022 کے بجٹ میں ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی 24 میگا اسکیموں کے لئے دس ارب 82 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔

 

میگا اسکیموں چھ نئی اسکیموں کے لئے 3 ارب 10 کروڑ روپے جبکہ جاری اٹھارہ منصوبوں کی مد میں سات ارب 72 کروڑ روپے ہونگے بجٹ دستاویز کے مطابق سالانہ ترقیاتی پروگرام میں جن چھ نئی اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے۔

 

 چھ نئی اسکیموں میں شہر کے برساتی نالوں کی بحالی اور تعمیر(فیزٹو) کیلئے ایک ارب روپے، نہر خیام کی بحالی کیلئے 50 کروڑ،ضلع کیماڑی میں ہاکس بے ناصر بروہی ہوٹل تا مبارک ویلیج دورویہ سڑک کی تعمیر 45 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

 

ضلع وسطی بختیاری یوتھ سینٹر میں اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر 60 کروڑ، ضلع شرقی سچل گوٹھ میں سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر کیلئے 30 کروڑ اور منظور کالونی میں موجود برساتی اور سیوریج سسٹم کی بحالی کے لئے 25 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

 

رواں سال شروع ہونے والی اسکیموں کے لئےآئندہ مالی سال کے بجٹ مذید جو فنڈمختص کئے گئے ہیں ان میں سائٹ میں مختلف سڑکوں کی مرمت و بحالی ایک ارب 35 کروڑ 52 لاکھ ، شاہراہ نورجہاں کی ازسر نو تعمیر ستانوے کروڑ 78 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

 

جوہر چورنگی پر فلائی اوور اور انڈر پاس کی تعمیر کیلئے ایک ارب 72 کروڑ 24 لاکھ روپے، بڑے برساتی نالوں کی بحالی کیلئے 58 کروڑ روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔

 

کے پی ٹی فلائی اوور تا منظور کالونی شہید ملت ایکسپریس وے کی بہتری اور بحالی کے لئے بھی بجٹ میں 51 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts