یورپ سے امریکا جانے والے بحری جہاز میں خطرناک آتشزدگی سے ہزاروں قیمتی گاڑیاں راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔ خوش قسمتی سے آتشزدگی کے نتیجہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اٹلانٹک سمندر میں موجود پرتگالی کارگو جہاز پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ کارگو جہاز یورپ سے امریکا ہزاروں لگژری گاڑیاں لے کر جارہا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کارگو جہاز میں واکس ویگن گروپ کی تقریبا 4000 کاریں موجود تھیں۔ جبکہ تقریباً 1100 پورشے اور 200 کے قریب قیمتی بینٹلے گاڑیاں بھی موجود تھیں۔
غیرملکی میڈیا پر جاری رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ کارگوجہاز پر سوار عملہ کے تمام 22 ارکان کو بچالیا گیا ہے۔