Search
Close this search box.

بجلی 4.85 روپے مہنگی, پیٹرول 83.30 روپے تک بڑھانے کی سمری ارسال , میڈیا رپورٹس

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹرری اتھارٹی (نیپرا) نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ کردیا۔ اضافی قیمتوں کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

 

نیپرا نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کیلئے بجلی 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ صارفین سے یہ وصولی رواں ماہ کے بجلی کے بلوں میں کی جائے گی جن پر اس اضافے سے 37 ارب 70 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

 

اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔

 

عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد آئل اینڈ گیس (اوگرا) نے نئی حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی دو تجاویز بھجوادیں جن میں 51 روپے سے زائد اور 119 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

 

اوگرا کی جانب سے پہلی تجویز میں جی ایس ٹی اور لیوی موجودہ سطح صفر پر برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل 51 روپے 52 پیسے، پیٹرول 21 روپے 30 پیسے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق اوگرا کی دوسری سمری میں ڈیزل 119 روپے 88 پیسے جبکہ پیٹرول 83 روپے 30 پیسے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز ہے، سمری میں لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت 77 روپے تک بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔

 

دوسری سمری میں اوگرا نے پیٹرولیم لیوی 30 روپے اور جی ایس ٹی 17 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔ نئی قیمتوں کا اعلان وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد آج (15 اپریل کی) شام کیا جائے گا۔

 

 

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں