Search
Close this search box.

بجلی کے پیک آورز کے دورانیہ میں 2 گھنٹے کا اضافہ، 50 روپے فی یونٹ وصول کئے جائیں گے

حکومت نے آئی ایف ایم کے ساتھ معاہدے کی ایک اور شرط پر عمل کردیا۔ بجلی کے پیک آورز کے دورانیہ میں اضافہ کردیا گیا۔ پیک آورز میں فی یونٹ 50 روپے وصول کئے جائیں گے۔

جنگ اخبار کے مطابق وزارت توانائی کے پاور ڈویژن نے بجلی کے پیک آورز میں 2 گھنٹے بڑھا دئے ہیں۔ پیک آورز اب 6 بجے شام سے 10 بجے کے بجائے شام 5 بجے سے رات 11 بجے تک لاگو ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق پیک آورز کے دوران بجلی کا فی یونٹ تھری فیز میٹر نصب کرانے والوں سے 34کی بجائے اب 50روپے فی یونٹ پیک ٹائم میں وصول ہوا کریگا۔

ٹائم آف یوز میٹر کے صارفین 49روپے 35پیسے فی یونٹ پیک آور 5سے 11بجے تک کے بل کی ادائیگی کیا کرینگے اور پیک آور کے بعد رات 11بجے سے اگلی شام 5بجے تک آئوٹ آف پیک آورز 33روپے تین پیسے فی یونٹ ادا کیا کرینگے۔

کمرشل صارفین جن کے تھری فیز میٹر ہیں اور گھریلو صارفین جنہوں نے تھری فیز میٹر اے سی وغیرہ کیلئے لگوا رکھے ہیں اُنہیں یکم جولائی 2023ء سے نئے مقرر کردہ پیک آورز کے ریٹ پر ادائیگی کرنا ہو گی۔

آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی شرائط پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے حکومت ملک بھر کی بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کے ذریعے بجلی کے صارفین سے 3ہزار 281ارب روپے (3اعشاریہ 281ٹریلین) حاصل کر پائے گی۔

 

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں