بجلی کی بچت، ریلوے اسٹیشنز پر سولر پینل لگانے کا فیصلہ

پاکستان ریلوے نے بجلی کی بچت کے لئے ملک بھر کے ریلوے اسٹیشن پر سولر پینل لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے تمام 181 ریلوے اسٹیشن پر سولر پینل نصب کئے جائیں گے۔مارچ میں اس منصوبہ پر کام کا آغاز کردیا جائے گا۔

پہلے مرحلہ میں ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ریلوے اسٹیشن کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔ اسکے ساتھ لاہور، راولپنڈی، ملتان، سکھر، پشاور  اور کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشنز پر بھی سلور پینلز کی تنصیب کی جائے گی۔ دوسرے مرحلہ میں دیگر ریلوے اسٹیشن پر شمسی توانائی کے حصول کے لئے سولر پینل نصب کئے جائیں گے۔

وزارت ریلوے نے اس ضمن میں تجاویز طلب کرلی ہیں۔ ریلوے کے سینیئر حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے اسٹیشنز کے شمسی توانائی پر منتقل ہونے کے بعد بجلی کی بچت کے ساتھ خطیر رقم کی بھی بچت ہوگی۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts