کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس کا بحران مزید شدت اختیار کرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ گیس فراہمی کیلئے گھریلو صارفین کو پہلی ترجیح دی جائے گی۔
سوئی سدرن گیس کے مطابق سندھ میں محدود اوقات کیلئے گیس قلت کا خدشہ ہے۔ سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ کنڑ پساکی گیس فیلڈ میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہونے سے گیس پیداوار میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
Shortfall in system due to technical issues in Point of Deliveries. SSGC managing load by keeping domestic sector on top priority. #SSGC pic.twitter.com/jVY9eZwAEy
— SSGC Official (@SSGC_Official) September 14, 2023
گیس فیلڈ سے کراچی اور سندھ کو گیس فراہمی میں 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کم ہوگئی ہے۔ سوئی سدرن کے مطابق نعمت بسل گیس فیلڈ میں بھی تکنیکی خلل کی وجہ سے 20 ایم ایم سی ایف ڈی گیس پیداوار گھٹ گئی ہے۔
سوئی سدرن نے مزید کہا کہ گیس فراہمی میں بڑی کمی سے سوئی سدرن سسٹم بری طرح متاثر ہے تاہم گھریلو صارفین کو اولین ترجیح پر رکھتے ہوئے گیس لوڈ منیجمنٹ کی جائے گی۔