پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے شہریوں کو ایک بار پھر بجلی کا زوردار جھٹکا دینے کی تیاری کی جانے لگی۔ کے الیکٹرک نے نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرادی۔
کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا میں جمع کرائی گئی درخواست کے مطابق بجلی 11 روپے 38 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
کے الیکٹرک نے بجلی کے نرخوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد مانگا ہے اور یہ اضافہ جون کے ماہ میں فیول ایڈجسٹمنٹ مانگا گیا ہے۔
نیپرا نے بھی کے الیکٹرک کی جانب سے درخواست موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا میں 28 جولائی کو سماعت ہوگی۔
کے الیکٹرک کے علاوہ سینٹرل پاور پرچیسنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بھی نیپرا میں 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرائی ہے۔ سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کے نرخوں کا اطلاق کراچی کے علاوہ دیگر شہروں پر ہوتا ہے۔