بجلی، پانی، گیس کے بلوں میں اووربلنگ، بحریہ ٹاؤن متاثرین عدالت پہنچ گئے

بحریہ ٹاؤن کراچی میں یوٹیلٹی بل میں اوور بلنگ کے معاملہ سوسائٹی کے متاثرین نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کرلئے۔


بحریہ ٹاؤن متاثرین کے وکیل نے عدالت سے التجا کی کہ بحرین ٹاؤن نے گیس ۔ بجلی اور پانی کے بلوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے۔ جبکہ عدالت سے رجوع کرنے کےبعد درخواست گزاروں کا گیس ۔ بجلی اور پانی کا کنکشن کاٹ دیا گیا ہے۔ کئی روز سے پانی اور بجلی بند ہے بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔



سندھ ہائی کورٹ کے جج چیف جسٹس احمد علی شیخ  نے استفسار کیا کہ بحریہ ٹاؤن میں گھر لینے سے پہلے کیا آپ لوگوں کو وہاں کے نظام کا علم تھا ؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ صرف بحریہ ٹاؤن کراچی میں رہائشیوں سے اضافی چارجز وصول کئے جارہے ہیں۔ 


چیف جسٹس احمد علی شیخ نے پوچھا کہ بحریہ ٹاؤن کراچی کی تعمیرات قانونی ہے ؟ یہاں گھر خریدنے والوں کے پاس سیل ڈیڈ متعلقہ اداروں کی این او سی وغیرہ سب ہوگا ؟


بحریہ ٹاؤن متاثرین کے وکیل نے بتایاکہ سپریم کورٹ میں اس سلسلے میں معاملہ طے پاگیا ہے۔ بحریہ ٹاؤن سے چارسوساٹھ ارب وصول کئے جارہے ہیں۔ 
Spread the love
جواب دیں
Related Posts