شہرقائد میں اسٹریٹ کرائم کی ورادات بے قابو ہوگئی ہیں لیکن کراچی کے علاقہ فیڈرل بی ایریا نے واردات کے دوران انوکھا واقعہ پیش آیا۔ ڈاکو کی فائرنگ سے اسکا ہی ساتھی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر باپ بیٹی کو لوٹنے کی کوشش کی۔ ایک ڈاکو نے لڑکی کے سر پرپستول رکھی تو باپ نے ڈاکو کو دھکا دے کر گرادیا۔
اس دوران دوسرے ڈاکو نے لڑکی کے باپ پر گولی چلادی۔ خوش قسمتی سے گولی باپ کو تو نہیں لگی لیکن ڈاکو کے اپنے ساتھی کو ہی لگ گئی جو اسی وقت زخمی ہوکر ہلاک ہوگیا۔ اپنے ساتھی کی موت پر دوسرا ڈاکو موقع سے فوراً فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کے قبضہ سے اسلحہ ، موٹرسائیکل اور موبائل فون ملا ہے جبکہ اسکی شناخت شکیل کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسرے ڈاکو کی تلاش کے لئے کاروائی جاری ہے۔