Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بانی ایم کیوایم کی تقاریر پر پابندی کے خلاف دائر درخواست عدم پیروی پر خارج

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی کی تقاریر پر عائد پابندی کے خلاف دائر کی گئی درخواست عدالت نے خارج کردی۔ درخواست کی پیروی کیلئے کوئی عدالت میں پیش ہی نہیں ہوا۔

 

سندھ ہائی کورٹ میں بانی ایم کیوایم کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار اور درخواست گزار کے وکیل عدالت میں پیش ہی نہیں ہوئے۔

 

عدم پیروی پر سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کو نماٹتے ہوئے اسے خارج کردیا۔ ‏درخواست گلشن اقبال کے رہائشی محمد شمس عالم کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

 

واضح رہے 2016 میں پاکستان مخالف نعروں کے باعث لاہور ہائی کورٹ نے بانی ایم کیوایم کی تقاریر پاکستان میں نشر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔ اس واقعہ کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں نے بھی بانی ایم کیوایم سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts