بارہ محرم الحرام کا جلوس، جوہرموڑ سے کامران چورنگی تک سڑک بند رہے گی

کراچی میں آج حضرت امام حسینؓ کے سوئم کے موقع پر جلوس نکالا جائے گا جسکے باعث جوہر موڑ سے کامران چورنگی تک سڑک ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔ ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں سمیت دیگر انتظامات مکمل کرلئے۔

کراچی میں آج 12 محرم الحرام بروز پیر 31 جولائی کو گلستان جوہر ٹریفک سیکشن کی حدود میں ایک ماتمی جلوس نکالا جائے گا۔ جلوس امام بارگاہ صاحب ازماں بلاک 14  سے برآمد ہو کر براستہ راڈو بیکری، جوہر چورنگی، پرفیوم چوک، جوہر موڑ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ آخرزمان  بلاک 19 میں اختتام پزیر ہوگا جوکہ علاقہ راشد منہاس روڈ کی حدود ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق جلوس کے باعث جوہرموڑ سے کامران چورنگی آنے اور جانے والی سڑکیں ٹریفک کیلئے بند رہیں گی۔ دونوں روڈ آج شام 5 بجے سے کل صبح 4 بجے تک بند رہیں گے۔ ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق الہ دین پارک سے جوہرچورنگی جانے والی ٹریفک کو جوہر موڑ چھیپا یو ٹرن سے واپس نیپا کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ جبکہ جوہر موڑ سے جوہرچورنگی جانے والی ٹریفک کو راشد منہاس روڈ سے ہوتا ہوا الہ دین یوٹرن سے براستہ لال فلیٹ چوہر چورنگی کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق راستے بند ہونے کے باعث راشدمنہاس روڈ، ڈالمیا روڈ پر ٹریفک کا دباؤ ہوگا۔ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے پولیس کی اضافی نفری موجود ہوگی۔ 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts