ایڈمنسٹریٹر کراچی، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ بارش کے دوسرے اسپل کیلئے منصوبہ بندی کرلی ہے۔
مرتضٰی وہاب نے چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹرسہیل راجپوت کے ہمراہ آئی آئی چندریگر روڈ پر سٹی نالے کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں کے دوران برساتی پانی کی نکاسی کے لئے جو مسائل پیدا ہوئے تھے انہیں اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ حل کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے شاہین کمپلیکس، ٹاور، آئی آئی چندریگر روڈ، سولجر بازار اور ملحقہ نالوں کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ نالوں کی صفائی کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے ۔
جہاں جہاں برساتی پانی کی نکاسی میں رکاوٹیں ہیں انہیں قبل از وقت دور کرلیا جائے،انہوں نے کہا کہ پیپلز بس سروس کو بحال کردیا گیا ہے اور اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ یہ بسیں سڑکوں پر موجود نہیں ہیں۔