بارش میں شہری برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں، فیلڈ اسٹاف ہائی الرٹ پر ہے، ترجمان کے الیکٹرک

کراچی میں آج وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کے الیکٹرک کے ترجمان نے بارشوں کے پیش نظر شہریوں کیلئے احتیاطی تدابیر جاری کی ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بارش اور تیزہواؤں میں شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کری۔ بارش کے موسم میں شہری برقی آلات کے استعمال میں خصوصی احتیاط کریں۔

ترجمان الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش اور کھڑے پانی میں پانی کی موٹر جیسے برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال حادثات کا باعث بن سکتا ہے۔ شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، ٹی وی، انٹر نیٹ کیبلز، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں-

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول اور کنڈے جان لیوا حادثات کا باعث بن سکتے ہیں۔ کے الیکٹرک صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور فیلڈ اسٹاف ہائی الرٹ پر ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شکایت کی صورت میں کے۔ الیکٹرک کے  سوشل میڈیا پلیٹ فورم پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts