باران رحمت سے کراچی کافضائی معیارخوشگوار

کراچی میں گزشتہ چند دنوں سے جاری بارش کا سلسلہ رک گیا ہے لیکن آسمان سے برستے پانی نے شہر قائد کی فضا کو خوشگوار کردیا۔ بارش سے کراچی کی فضا میں موجود آلودگی بھی ختم ہوگئی ایئر کوالٹی انڈیکس نے شہر کی فضا کو صحت مند قرار دے دیا۔ کراچی کی فضا میں اس وقت آلودگی کے زرات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار صرف 37پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔ 

ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی میں 151سے 200درجہ تک آلودگی صحت کے لئے نقصان دہ ہوتی ہے جبکہ 201سے 300درجہ تک آلودگی کو انتہائی مضرصحت قرار دیا جاتا ہے اور درجہ 300سے تجاوز کرنے پر خطرناک آلودگی کی شکل اختیارکرلیتا ہے

محکمہ موسمیات نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار بھی جاری کردئے ہیں جسکے مطابق سرجانی میں سب سے زیادہ 19.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گلشن معمارمیں 11.1، اورنگی ٹاؤن میں 10.8، ناظم آباد میں 10.4، پی اے ایف مسرور بیس پر 10.3، یونیورسٹی روڈ پر 9، کیماڑی میں 8.7، سعدی ٹاؤن میں 8.5،قائدآباد میں 3.7اور اولڈ ایئرپورٹ پر سب سے کم 0.2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts