Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

باجوڑ میں جمعیت علماء اسلام کے کنونشن میں دھماکہ، 10 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں جمیعت علمائے اسلام کے ورکرز کنویشن میں بم دھماکے کے نتیجے میں 10 افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خار میں دھماکا ورکرز کنونشن کے اندر ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایاکہ دھماکے کے باعث 10 افراد جاں بحق  ہوگئے اور 30 سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو1122 باجوڑ کے مطابق امدادی کاروائیاں جاری ہیں جہاں اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

دھماکے کی آواز علاقے میں دور دور تک سنی گئی لیکن ابھی تک دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کوئی چیز واضح نہیں ہو سکی کہ یہ خودکش دھماکا تھا یا اسے کسی چیز میں نصب کیا گیا تھا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts