اے وی ایل سی کی کاروائی، موٹرسائیکل چوری کرنے والے ملزمان گرفتار

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل ( اے وی ایل سی ) نے کراچی کے مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کرنے والے 8 ملزمان دھر لئے۔ 5 سرقہ شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں۔ 
 

تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی نے کراچی میں صدر ، لیاقت آباد اور کورنگی ڈویژن میں کاروائی کی اور موٹرسائیکلیں چوری کرنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کیا جنکے پاس 5 موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں۔
  

گرفتار کئے جانے والوں میں ملزم جاوید موٹرسائیکل چوری کرکے انہیں چلانے کا شوقین ہے جو پیٹرول ختم ہونے پر موٹرسائیکل پھینک دیتا ہے۔
  

ملزمان شہروز اور جمیل سرقہ شدہ موٹرسائیکل کے پارٹس کھول کر انہیں اتوار بازار میں فروخت کردیتے ہیں۔
  

ملزمان جمیل، سلمان اور فیصل نشہ کے عا دی ہیں جو کہ سرقہ شدہ مو ٹر سائیکلوں کو نشہ کے عوض فروخت کر دیتے ہیں۔
  

ملزم عبدالرؤف سرقہ شدہ مو ٹر سائیکلوں کے متعدد مقدمات میں ملوث ہے اور پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے جس کا سا بقہ ریکارڈ مو جود ہے۔
  

ملزمان کے عدم گرفتار مفرور ساتھی ملزمان اور مزید گاڑیوں کی بر آمد گی کے لئے چھا پہ ما رے جا رہے ہیں۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts