اے این ایف کی کراچی میں کارروائی، خواتین سے 5 کلو ہیروئن اور 4 کلو چرس برآمد

کراچی سمیت ملک بھر میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں منشیات برآمد کرکے خواتین سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ انسداد منشیات (اے این ایف) نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کراچی کی رہائشی خاتون کو گرفتار کیا۔ غیرملکی فلائٹ ای وائے 201 سے ابوظہبی جانے والی ملزمہ کی ٹرالی سے 5 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔

اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر کراچی میں سپرہائی وے پر بھی کارروائی کی جہاں کراچی کی رہائشی خاتون اور ایک ملزم سے 4 کلو چرس آمد ہوئی۔ دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب خیبر کے رہائشی ملزم سے ایک کلو ہیروئین، اسلام آباد ای 11 میں لاہور کے رہائشی ملزم سے 70 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ 

افغانستان سے پاکستان بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش کو بھی ناکام بنادیا گیا۔ اے این ایف اور ایف سی نے پاک افغان بارڈر چیک پوسٹ پر اہم کارروائی کے دوران خیبر کے رہائشی اور 5 ملزمان سے 111 کلو چرس برآمد کی ہے۔

باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور فلائٹ نمبر ای کے 637 سے لندن جانے والے مُلزم کوگرفتار کر کے ملزم کے ٹرالی بیگ سے مختلف اقسام کی 7640 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی ہیں اور برمنگھم کا رہائشی ملزم گرفتار کیا گیا ہے۔

اسی طرح کوئٹہ کچلاک بائی پاس کے قریب غیر آباد مکان میں چھپائی گئی 49 کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔ ترجمان اے این ایف نے کہا ہے کہ گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts