پاکستان میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب بھی ممکنہ طور پر مہلک وائرس سے محفوظ نہ رہ سکے۔ مرتضٰی وہاب نے کورونا علامات ظاہر ہونے پر خود کو قرنطینہ کرلیا۔
مرتضٰی وہاب نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی صحت کے حوالے آگاہ کیا۔ ایڈمسنٹریٹر کراچی کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ روز کورونا کی کچھ علامات ظاہر ہوئی تھیں۔
I have developed certain symptoms of Covid since yesterday. Have decided to isolate myself & get tested.
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) July 12, 2022
مرتضٰی وہاب کے مطابق کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر انہوں نے خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا کی تشخیص کیلئے ٹیسٹ بھی کروائیں گے۔
واضح رہے کہ مرتضیٰ وہاب نے گزشتہ دو روز سے بارش کے بعد نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ لینے کے لیے شہر بھر کا دورہ کیا ہے اور اس دوران بڑی تعداد میں لوگوں سے بھی ملے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.46 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کیلئے 4674 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 255 افراد کورونا میں مبتلا پائے گئے۔
COVID-19 Statistics 12 July 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 4,674
Positive Cases: 255
Positivity %: 5.46%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 141— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 12, 2022
محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا ایک شخص کی موت ہوئی جبکہ اسپتالوں میں زیرعلاج 141 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔