ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے جامعہ کراچی کے طالب علموں کیلئے 10 بسیں عطیہ کردیں۔ بسیں دینے کی تقریب جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے سوشل میڈیا پر تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ شہری انتظامیہ کی جانب سے جامعہ کراچی کو 10 بسیں عطیہ کی جارہی ہیں۔
Administrator Karachi, on behalf of citizens of Karachi, donated Ten Buses for the students’ points of the University of Karachi, the ceremony held at the Vice Chancellors Office #karachi#karachiuniversity#citizenskarachi#MeraKarachi#studentsupport pic.twitter.com/KtqqYG8a0e
— Dr Syed Saifur Rehman (@DrSyedSaifurReh) June 3, 2023
جامعہ کراچی میں وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کے دفتر میں بسیں دینے کی تقریب ہوئی ۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے بسیں جامعہ کراچی انتظامیہ کے حوالے کیں ۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی ہوئے۔
ایڈمسنٹریٹر کراچی ڈاکٹرسیف الرحمان، وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی اور دیگر عہدیدارن نے جامعہ کراچی کو دی جانے والی بسوں میں سفر بھی کیا۔ جامعہ کراچی انتظامیہ کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا شکریہ ادا کیا گیا۔
بسیں جامعہ کراچی کے طالب علموں کے آمدورفت کیلئے استعمال کی جائیں گی۔ یونیورسٹی کے طالب علم طویل عرصے سے پوائنٹ بسوں میں اضافے کا مطالبہ کررہے تھے۔
واضح رہے جامعہ کراچی میں 44 ہزار سے زائد طالب علم زیرتعلیم ہیں جبکہ یونیورسٹی میں طالب علموں کے سفر کیلئے صرف 25 کے قریب پوائنٹ بسیں موجود ہیں جسکے باعث تمام ہی بسیں اوورلوڈ ہوجاتی ہیں اور طالب علموں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔