این سی او سی کا زیادہ کورونا والے علاقوں میں تعلیمی ادارے 1 ہفتہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

پاکستان میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور صورتحال سنگین ہونے پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تعلیمی اداروں سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔ این سی او سی نے کورونا کیسز کی زیادہ شرح والے علاقوں میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

این سی او سی کے اعلامیہ کے مطابق صوبائی تعلیم اور صحت کے محکمے تعلیمی ادارے بند کرنے کے لیے کورونا کیسز کی تعداد کا تعین کریں گے ۔۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے صوبائی حکومتوں کو بارہ سال سے زائد عمر کے افراد کے کیلئے ویکسینیشن مہم میں تیزی لانے کی بھی ہدایات کی ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز پاکستان میں کورونا کے یومیہ ریکارڈ 7678 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ ملک میں کورونا کی شرح 13 فیصد سے تجاوز کرچکی ہے۔ 
Spread the love
جواب دیں
Related Posts