این اے 31 پشاور کے ضمنی انتخاب میں عمران خان کامیاب، غلام احمد بلور کو شکست، غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ

پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 31 کی نشست ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف نے جیت لی۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کامیابی حاصل کی۔ اے این پی کے غلام احمد بلور کو شکست ہوئی۔

این اے 31 پشاور میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی جانب سے چیئرمین عمران خان نے کامیابی حاصل کی۔ اے این پی کے امیدوار غلام احمد بلور کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 31 میں تمام پولنگ اسٹیشن پر گنتی مکمل ہوچکی ہے۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان 59 ہزار 972 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

اے این پی کے غلام احمد بلور کو 34 ہزار 724 ووٹ ملے اس طرح عمران خان نے تقریباً 25 ہزار ووٹوں کے فرق سے یہ نشست دوبارہ حاصل کرلی۔

واضح رہے 2018 کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے شوکت علی نے 87 ہزار 975 ووٹ لے کر این اے 31 کی نشست حاصل کی تھی۔ پی ٹی آئی امیدوار کے مستعفیٰ ہونے کے باعث یہ نشست خالی ہوئی تھی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts