این اے 245 ضمنی انتخاب، ہمارے ہاتھ پیر باندھ کر الیکشن جیتنے کی کوشش کی جارہی ہے، مصطفیٰ کمال

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 میں ضمنی انتخاب میں پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ انکے ہاتھ پیر باندھ کو الیکشن جیتنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن میں انکے وائس چیئرمین کو اغوا کیا گیا جبکہ پیپلزپارٹی کی پولیس نے ہمارے کارکنان کے گھروں پر چھاپے بھی مارے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ انکے کارکنان کو بلاجواز گرفتار کیا جارہا ہے۔

چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ الیکشن مہم میں متحرک کارکنوں کی گرفتاریاں کی گئیں، الیکشن سےدور رکھنے کے لیے اپنے سارے حربے استعمال کر لیے۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیوایم کہہ رہی ہے ہمیں کوئی پوچھنے والا نہیں جبکہ ایم کیو ایم کے افراد پریزائیڈنگ افسران بنا دیے گئےہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کی فرمائش پر یہ کام سرانجام دیا لیکن ایم کیو ایم کا ہنی مون نومبر تک ہے۔  ہمارے ہاتھ  پیر باندھ کرالیکشن جیتنے کی کوشش کی جارہی ہے، سندھ حکومت اور ایم کیو ایم پریشان ہیں۔ 

مصطفیٰ کمال کے الزام پر الیکشن کمیشن کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ الیکشن کمیشن نے مصطفٰی کمال کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ایم کیوایم کے افراد کو پریزائیڈنگ افسران بنانے کی تردید کردی ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts