Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ایم کیوایم کے وفاقی وزراء فروغ نسیم اور امین الحق کا استعفٰی دینے کا فیصلہ

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے دونوں وفاقی وزراء نے وفاقی کابینہ سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور وزیر برائے آئی ٹی امین الحق کچھ دیر میں اپنا استعفیٰ وزیراعظم پاکستان کو جمع کرادیں گے۔ایم کیو ایم وزرا کے استعفے تحریر ہوچکے ہیں، دونوں وزرا اپنے استعفے وزیراعظم کو بھجوائیں گے۔

 

تحریک عدم اعتماد سے پہلے اپوزیشن کی جانب سے حکومت کی بڑی اتحادی ایم کیو ایم کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے اور ایم کیوایم نے اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم کیوایم (پاکستان) کی جانب سے اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہونے کا حتمی اعلان آج سہ پہر 4 بجے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

ایم کیو ایم اور اپوزیشن میں معاہدے کی تصدیق بلاول بھٹو اور فیصل سبزواری کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل سبزواری نے کہا کہ ایک معاہدہ ہونا ہے، ایک ایک نکات پر سیرحاصل بحث ہوئی ہے، معاہدے کے تمام نکات عوامی ہیں، رابطہ کمیٹی سے معاہے کی توثیق لیں گے جب کہ پیپلز پارٹی اپنی سی ای سی سے توثیق لے گی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts