ایم کیوایم کا بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایم کیو ایم کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھ دیا گیا۔ 

ایم کیوایم کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں حلقہ بندیاں درست نہیں ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کورونا بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ 

الیکشن کمیشن مفاد عامہ میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو ملتوی کرے اور التوا کے عرصے میں حلقہ بندیاں قانون کے مطابق کی جائیں۔ 

دوسری جانب صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان کا کہنا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ شیڈول کے مطابق 24 جولائی کو ہوگا۔ 

انور چوہان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ انتخابات کو پرامن بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں پرامن انتخابات کیلئے تمام اقدامات کئے گئے تھے۔ 

چند مقامات پر شکایات موصول ہوئیں جس کا فوری ازالہ کیا گیا، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے بھی نصب کیے گئے تھے، دن رات کی محنت سے بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل کیا۔ 

امن و امان کی ذمہ داری پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہوتی ہے۔ ہمیں آرمی اور رینجرز کے اہلکاروں کی سخت ضرورت پڑے گی، سیاسی جماعتوں سے امید کی جاتی ہے  کہ ضابطہ اخلاق کے مطابق رہیں گے۔ 

صوبائی الیکشن کمشنر انور چوہان کا کہنا ہے کہ 24 جولائی کو بلدیاتی انتخابات کیلئے آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کیلئے درخواست کررہے ہیں۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts