ایم کیوایم کارکنان کی اپیل مسترد، چودہ سال قید کی سزا برقرار

سندھ ہائی کورٹ میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنا ن مستقیم اور مقیم کی دائر کی گئی اپیل پر سماعت ہوئی۔ دھماکہ خیز مواد اور غیرقانونی اسلحہ برآمدگی کیس میں عدالت نے دونوں ملزمان کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے سزا برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔


ایم کیوایم کے کارکن مستقیم اور مقیم پر جرم ثابت ہونے کے بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دونوں کو چودہ چودہ سال قید کی سزا سنائی تھی۔ ملزمان کو رینجرز نے چھاپہ مار کاروائی کے بعد گرفتار کیا تھا۔


اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر رینجرز رانا خالد حسین کا کہنا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی کے بعد بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا تھا۔ ملزمان کے خلاف دوہزار اٹھارہ میں عزیز آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts