ایم کیوایم پاکستان کی حلقہ بندیوں کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست

ایم کیوایم پاکستان نے سندھ ہائی کورٹ میں حلقہ بندیوں کے خلاف آئینی درخواست دائر کر دی۔ سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ پیپلزپارٹی نے بلدیاتی حلقہ بندیاں تعصب کی بنیاد پر کی ہیں۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنونیئر خالدمقبول کا درخواست میں موقف ہے کہ  سندھ حکومت نے غیرقانونی ٹاؤن بنائے ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ بلدیاتی حلقہ بندیوں کو غیر قانونی قرا دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔

 

کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دباؤ کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے گئے، پیپلزپارٹی کو سلام ہے جس نے اپنی تاریخ کو تبدیل ہی نہیں کیا، اپنے جاگیرداری نظام کو تحفظ اور متعصبانہ بنیاد پر حلقہ بنیادیاں کی گئیں۔

 

اللہ کا شکر ہے پیپلز پارٹی کے سامنے ایم کیو ایم جیسی جماعت کا مقابلہ ہے، سندھ کو لسانی بنیاد پر دو حصوں میں تقسیم کیا گیا، ہم بڑی محبت سے وزیراعظم سے کہتے آپ کی جماعت سب سے بڑی اسٹیک ہولڈر ہے، آج ہم مجبور ہوکر یہاں جمہوریت بچانے کے لیے آئے ہیں۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts