ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح، یواے ای کو 184 رنز سے شکست

ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان شاہینز نے متحدہ عرب امارات کو 184 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 49.2 اوورز میں 309 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ صاحبزادہ فرحان اور کامران غلام نے 63، 63، صائم ایوب نے 56 اور محمدحارث نے 55 رنز بنائے۔ یواے ای کے جیش گیانی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں متحدہ عرب امارات کی پوری ٹیم 125 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ آریانش شرما 37 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان شاہینز کے قاسم اکرم نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ صفیان مقیم نے 3 اور محمدوسیم جونیئر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان کی ٹیم اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ 19 جولائی کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔  

Spread the love
جواب دیں
Related Posts