سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر کے مالک ایلون مسک نے پلیٹ فارم میں مزید تبدیلیوں کا عندیہ دیا ہے۔ ایلون مسک نے چند تبدیلیوں کے بارے میں پول کے ذریعے عوامی رائے بھی طلب کی ہے۔
ایلون مسک نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے پول کے ذریعے عوام سے سوال کیا کہ آیا ٹوئیٹر کے پلیٹ کا رنگ سیاہ کردیا جائے۔ ایلون مسک نے ایک سیاہ رنگ کے بیک گراؤنڈ میں ٹوئیٹر کا لوگو بھی شیئر کیا۔
Change default platform color to black
— Elon Musk (@elonmusk) July 23, 2023
ایلون مسک نے اپنی سلسلہ وار ٹویٹس میں یہ بھی لکھا کہ جلد ہی ہم ٹوئٹر برانڈ اور آہستہ آہستہ تمام برڈز (پرندوں) کو الوداع کہہ دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا: سچ کہوں تو مجھے اس پلیٹ فارم پر منفی رائے پسند ہے۔
And soon we shall bid adieu to the twitter brand and, gradually, all the birds
— Elon Musk (@elonmusk) July 23, 2023
ایلون مسک نے مزید کہا کہ اگر آج رات ’ایکس‘ کا اچھا لوگو پوسٹ کیا جاتا ہے تو ہم کل دنیا بھر میں لائیو ہو جائیں گے۔ اگرچہ انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں لیکن ایک اور ٹویٹ میں لفظ ’ایکس‘ اور ٹوئٹر کے لوگو کو ایک دوسرے سے تبدیل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
— Elon Musk (@elonmusk) July 23, 2023
اکتوبر 2022 میں ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالتے ہی ایلون مسک نے بہت سی تبدیلیاں کی ہیں جن میں سینکڑوں ملازمین کی برطرفی بھی شامل ہے۔ ایلون مسک کی جانب سے کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو مالی مشکلات کا بھی سامنا ہے۔