ایلون مسک کا نئی پالیسی کا اعلان، ٹوئٹر پر ٹوئٹس پڑھنے کی حد مقرر

سماجی پلیٹ فارم ٹوئٹر نے ٹوئٹ پڑھنے کے لیے عارضی طور پر حد مقرر کردی ہے، ٹوئیٹر کے مالک ایلون مسک نے نئی پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ بلیو ٹک صارفین ایک دن میں 10 ہزار ٹوئٹس پڑھ سکیں گے، غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹس رکھنے والے صارفین ایک دن میں ایک ہزار ٹوئٹس پڑھ سکیں گے۔  ٹوئٹر پر آنے والے نئے صارفین کے لیے ٹوئٹ پڑھنے کی حد صرف 500 ٹوئٹس ہوگی۔

ایلون مسک نے ٹوئٹ میں کہا کہ یہ فیصلہ ڈیٹا چوری اور تھرڈ پارٹی پلیٹ فارم کے ذریعے سسٹم میں ہیرا پھیری سے نمٹنے کے لیے کیا گیا ہے۔  ٹوئٹ پڑھنے کی حد مقرر کرنا اس طرح کے مسائل کی روک تھام کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

ایلون مسک نے اپنے اعلان میں یہ واضح نہیں کیا کہ یہ پالیسی کتنے روز کے لیے لاگو ہوگی اور کون سے ادارے ڈیٹا چوری کررہے ہیں۔ ایک روز قبل ایلون مسک نے اعلان کیا تھا کہ اب ٹوئٹر اکاؤنٹ کے بغیر کسی بھی قسم کی ٹوئٹ پڑھنا ممکن نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ڈیٹا چوری کے لیے زیادہ تر وہ کمپنیاں استعمال کی جارہی ہیں جو مصنوعی ذہانت کے ماڈلز بنانے کے لیے استعمال کررہی تھیں، جس کی وجہ سے ٹوئٹر کو مسائل کا سامنا ہے۔

اے آئی چیٹ بوٹ متعارف کیے جانےکے بعد بہت سی کمپنیاں سوشل میڈیا سائٹس سے ریئل لایف کنورزیشن کے پروگرام متعارف کررہی ہیں۔

ایلون مسک کا کہنا تھا کہ سیکڑوں ادارے ٹوئٹر کے ڈیٹا کو چوری کرنے کی کوشش کررہی ہیں جس کی وجہ سے عام صارف کو پلیٹ فارم استعمال کرنے میں مشکل کا سامنا ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts