پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی نے ملکی معیشیت میں ایک بارپھر سے سب سے زیادہ حصہ ڈالنے کا ریکارڈ بنادیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لارج ٹیکس پیئر آفس کراچی نے ٹیکس وصولی کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔
ایف بی آر نے کراچی سے گزشتہ سال کے مقابلے میں 42 فیصد زائد ٹیکس وصول کرلیا۔ ایف بی آر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ادارہ نے شہرقائد سے جولائی 2021ء سے مارچ دوہزاربائیس تک 1 ہزار 144 ارب سے زائد ٹیکس وصول کیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران اسی دورانیے میں کراچی سے 805 ارب ٹیکس وصول ہوا تھا، جس کے بعد وفاق نے اس سال ایک ہزار 41 ارب کا ٹیکس وصول کرنے کا ٹارگٹ دیا تھا لیکن کراچی سے ٹیکس کی وصولی میں جولائی 2021 سے مارچ 2022 تک ٹارگٹ سے 103 ارب روپے زیادہ وصول کیے گئے ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شہر کراچی سے مالی سال مارچ 2022ء میں 121 ارب روپے کا ہدف رکھا گیا ہے لیکن اس دورانیے میں 140 ارب روپے وصول کیے گئے ہیں۔