ایف بی آر کا کراچی سے 10 کھرب سے زائد ٹیکس وصولی کا دعوٰی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے کراچی سے ٹیکس وصولی کا بڑا ہدف حاصل کرنے کا دعویٰ کردیا۔ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جولائی 2021 سے فروری 2022 تک کراچی سے ایک ٹریلین (10 کھرب) سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا۔


اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رواں سال اس دورانیے میں پچھلے سال کے مقابلے میں 45 فیصد زیادہ ٹیکس وصول کیا گیا۔ ایف بی آر کے لارج ٹیکس پیئر آفس کراچی کو 920 ارب کا ٹارگٹ ملا تھا لیکن لارج ٹیکس پیئر آفس نے ٹارگٹ سے 83 ارب روپے زیادہ ٹیکس وصول کیا۔


ایف بی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فروری میں ٹیکس وصولی کا ہدف 105 ارب تھا لیکن وصولی 107 ارب روپے ہوئی۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts