ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار ہونے کا خدشہ، وقار ذکاء عدالت پہنچ گئے

کرپٹوکرنسی اور بٹ کوائن سے آمدنی کے معاملہ پر سندھ ہائی کورٹ میں وقار ذکاء کی ایف آئی اے کے مقدمہ کے خلاف سماعت ہوئی۔ وقار ذکاء کے وکیل نے عدالت کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔


وکیل مولوی اقبال حیدر ایڈوکیٹ نے بتایاکہ وقارذکاء سوشل میڈیا پر ویڈیوز کے ذریعے عوام کی رہنمائی کرتے ہیں، وقار ذکاء کے تمام اثاثے اور آمدنی کی تفصیلات ایف آئی اے کو فراہم کردی گئی ہیں۔ ایف آئی اے کا وقار ذکاء کے خلاف مقدمہ غیرقانونی اور بلا جواز ہے۔


سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 مارچ تک فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔


وقار ذکاء کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی انہیں خدشہ ہے کہ ایف آئی اے وقار ذکاء کو گرفتار کرلے گی، ایف آئی اے کو ممکنہ گرفتاری سے روکنے کا حکم دیا جائے۔


سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ درخواست ضمانت کے بغیر گرفتاری سے روکنے کا حکم نہیں دے سکتے۔ آپ حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کریں پھر حکم دیا جائے گا۔


واضح رہے ایف آئی اے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) کی جانب سے بھیجی گئی مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹ (ایس آر ٹی) پر سوشل میڈیا کارکن وقار ذکا کے اکاؤنٹس کی تحقیقات کر رہی ہے۔



Spread the love
جواب دیں
Related Posts