ایف آئی اے کا حریم شاہ کے بینک اکاؤنٹس منجمند کرنے کیلئے خط

ٹک ٹاکر حریم شاہ کو مذاق مہنگا پڑگیا۔ حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی وفاقی تحقیقاتی ادارے کی ٹیم نے بینک اکاونٹس منجمند کرنے کے لئے خط لکھ دیا۔

 

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق حریم شاہ جنکا اصل نام فضاحسین ہے، انکے پاکستانی بینکوں میں 2 اکاؤنٹ ہیں۔ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات مکمل ہونے تک دونوں اکاؤنٹس منجمند کرنے کیلئے خط لکھا ہے۔

 

واضح رہے حریم شاہ نے چند دن قبل لندن پہنچنے کے بعد غیرملکی کرنسی کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی تھی جس میں حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھاکہ وہ یہ رقم پاکستان سے لائی ہیں اور انہیں کسی نہیں روکا اور نہ ہی انہیں روکنے کی کسی میں ہمت ہے۔ ویڈیو میں حریم شاہ نے پاکستانی اداروں کو تمسخر بھی اڑایا تھا۔

 

ویڈیو منظر عام پر آنے کےبعد ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا تو حریم شاہ نے ایک اور ویڈیو جاری کرکے پہلے ویڈیو میں کہی گئی باتوں کو مذاق قرار دے دیا تھا۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts