ایف آئی آر فری رجسٹریشن پر فوری عملدرآمد کیا جائے، کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس کے نئے چیف ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے شہریوں کی سہولیات کے لئے ایک اور بڑا حکم نامہ جاری کردیا۔ شہریوں کو ایف آئی آر درج کرانے کیلئے تھانوں میں دھکے کھانے کا معاملہ اب نہیں چلے گا۔ غلام نبی میمن نے ایف آئی آر فری رجسٹریشن پر فوری عملدرآمد کا حکم دے دیا۔

 

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی وقت تھانے میں جاکر مقدمہ درج کرواسکتے ہیں۔ مقدمہ کا اندراج نہ کرنے والے تھانیدار کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ ایس ایچ اوز کوئی کام نہیں کررہے ہیں۔ کام نہ کرنے والے ایس ایچ او کر گھر بھیج دیا جائے گا۔

 

کراچی پولیس چیف نے شہریوں سے اپیل کی جرائم کی ایف آئی آر لازمی درج کروائیں۔ جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی میں شہری پولیس کا ساتھ دیں۔

 

غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ شہر میں منظم گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات دئے ہیں، ڈیفنس کلفٹن میں تمام گینگز ختم کردئے گئے تھے لیکن جرائم پیشہ گروہ پھر سرگرم ہورہے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کے مطابق کراچی سے زیادہ لاہور میں کرائم ہے۔ چند روز مانیٹرنگ کے بعد مزید اہم فیصلے کریں گے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts