ایشین گیمز کے والی بال ایونٹ میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح

چین کے شہر ہانگ ژو میں کھیلے جارہے ایشین گیمز کے والی بال ایونٹ میں پاکستان والی بال ٹیم کی فتوحات کا سفر جاری ہے۔ پاکستان نے ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستان نے چائینیز تائی پے ٹیم کو صفر کے مقابلے میں 3 گیمز سے باآسانی شکست دی۔ میچ میں پاکستان کی فتح کا اسکور 18-25، 25-20 اور 19-25 رہا۔ 

پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بھی منگولیا کو تین صفر سے ہرایا تھا۔ پاکستان نے منگولیا کو 17-25، 19-25 اور 20-25 کے اسکور سے شکست دی تھی، پاکستانی ٹیم ایونٹ کے گروپ ڈی میں شامل ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts