ایشیا کپ کے کمنٹری پینل کا اعلان، وسیم اکرم، روی شاستری، میتھیو ہیڈن سمیت متعدد نامور پلیئر شامل

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا۔ وسیم اکرم، روی شاستری، میتھیو ہیڈن سمیت دنیائے کرکٹ کے معروف کھلاڑی ایشیا کپ میں میچز پر رواں تبصرہ کرتے نظر آئیں گے۔

ایشیا کپ کیلئے اعلان کردہ کمنٹری پینل میں بھارت کے 11، پاکستان کے 4، سری لنکا، زمبابوبے، آسٹریلیا اور انگلینڈ کا بھی ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، وقار یونس، عامر سہیل اور بازید خان کو ایشیا کپ کے میچز میں کمنٹری کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

بھارت کے روی شاستری، گوتم گمبھیر، ہربھجن سنگھ، عرفان پٹھان، سنجے بانگر، پیئوش چاولہ، سنجے منجریکر، دیپ داس گپتا، محمد کیف، ادیتیا تاڑے اور رجت بھاٹیئا شامل ہیں۔

انگلینڈ کے ڈومنک کورک، آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن، سری لنکا کے مارون اتاپتو اور زمبابوے کے اینڈی فلاور بھی ایشیا کپ کے میچز میں رواں تبصرہ کریں گے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا میزبان پاکستان ہے اور ایونٹ دو مراحل میں پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز ملتان سے ہوگا جس میں 30 اگست کو میزبان ٹیم پاکستان اور نیپال آپس میں ٹکرائیں گی۔

ٹورنامنٹ کے چار میچز پاکستان جب کہ فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے،  ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا 2 ستمبر کو کینڈی میں شیڈول ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts