ایشیا کپ کے پاکستان میں شیڈول میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی

ایشیا کپ کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا گیا۔ ایشیا کپ کے پہلے مرحلے میں پاکستان میں شیڈول میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی۔ ٹکٹوں کی قیمت کے حوالے سے تاحال آگاہ نہیں کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان کے مطابق شائقین کرکٹ ایشیا کپ کی ٹکٹ pcb.bookme.pk ویب سائٹ پر جاکر آن لائن خرید سکیں گے۔

پی سی بی کے مطابق میچز کیلئے ٹکٹوں کی قیمتیں اس سوچ کے تحت مناسب رکھی گئی ہیں کہ پاکستان پندرہ سال کے عرصے کے بعد ایشیا کپ کی میزبانی کررہا ہے تاکہ شائقین آسانی سے پاکستانی اور ایشین اسٹارز کو قریب سے دیکھ سکیں۔

پہلے مرحلے میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور قذافی اسٹیڈیم لاہور کے وی آئی پی اور پریمئم انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمتیں سامنے لائی جائیں گی۔ ایشیا کپ کے سری لنکا مرحلے کے ٹکٹوں کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

ملتان اور لاہور کے ہاسپٹلیٹی باکسز بھی فروخت کے لیے دستیاب ہونگے جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹرز میں اس نمبر پر(111227777) رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts