ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ کے شیڈول کو مذاق بنا دیا۔ اے سی سی کے صدر جے شاہ کی من مانیوں نے ایشیا کپ کا وینیو تبدیل نہ ہونے دیا۔
ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے پہلے میچز ہیمبنٹوٹا منتقل کرنے پر اتفاق اور اب دوبارہ شیڈول کے مطابق میچز کولمبو میں ہی کرانے کا کہہ دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ای میل کے ذریعے سب کو ہیمبنٹوٹا کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا، دوبارہ ای میل کر کہ سب کو آگاہ کیا گیا میچز شیڈول کے مطابق کولمبو میں ہوں گے۔
جے شاہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ لاجسٹک کے تمام انتظامات شروع کرنے کے بعد اب پھر نئے سرے سے انتظامات کرنا ہوں گے، بہت سے شائقین نے کولمبو میں بکنگ کروا رکھی ہے اور آخری لمحات پر شیڈول تبدیل کرنے سے پیچیدگیاں ہوں گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے یک طرفہ فیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے اے سی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ پی سی بی نے مطالبہ کیا ہے کہ اجلاس میں وینیو شفٹنگ کے حوالے سے متفقہ فیصلہ کیا جائے۔