Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ایشیا کپ کے ابتدائی 4 میچز پاکستان میں ہوں گے، شیڈول کا اعلان کردیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سخت عملی کام کرگئی۔ ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کیلئے پاکستان کا ہائیبرڈ ماڈل قبول کرلیا۔ ایشیا کپ کے ابتدائی 4 میچز پاکستان میں ہوں گے۔

ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ رواں سال ون ڈے ورلڈکپ کو مد نظر رکھتے ہوئے ایشیا کپ بھی 50 اوورز کے فارمیٹ پر ہوگا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق ایشیا کپ کے ابتدائی 4 میچز ہائیبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان میں ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کے باقی تمام 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میچز کی میزبانی کرے گا۔

ایشیا کپ میں 6 ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان، بھارت اور نیپال ایک گروپ جبکہ سری لنکا ۔ بنگلہ دیش اور افغانستان دوسرے گروپ میں شامل ہیں۔

دونوں گروپ سے دو دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی اور سپر فور مرحلے کی ٹاپ 2 ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ سری لنکا میں ہی منعقد ہوگا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts