ایشیاء کے سب سے بڑے ایئر شو کا سنگا پور میں آغاز

 سنگاپور میں آج سے ایشیاء کے سب سے بڑے ایئر شو کا آغاز ہورہا ہے۔ جس میں ایشیا کے طول و ارض میں موجود ممالک کی سینکڑوں ایئر لائنز، ہوائی جہاز بنانے والے اور صنعت کے دیگر فریقین کو اپنے جدید ترین آلات دیکھانے اورنئی ممکنہ معاہدوں کے لیے اکٹھا ہونے کا موقع ملے گا۔


واضح رہے اومیکرون کے باعث امریکہ اور یورپ نے پابندیوں میں پھر بھی نرمی کی ہیں تاہم ایشیائی ممالک کا حال قدرے مختلف ہے۔ غیر ملکی سیاحوں پر پابندی تاحال عائد ہے اور بہت سے ممالک میں لازمی قرنطینہ ابھی تک موجود ہے۔


یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس کے ایشیا پیسیفک چیف آنند سٹینلی کا ایئر شو سے قبل ایک فورم میں کہنا تھا کہ جب پابندیوں میں نرمی کی گئی تھی تو شمالی امریکہ اور یورپ میں ریکوری بہت زیادہ ہوئی تھی۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ  ایشیا کو ابھی اس راستے پر چلنا چاہئیے۔ ہمارے پاس اب بھی قرنطینہ پر مبنی نظام اور سرحدوں کی بندش ہے۔ اسے ہٹانا ہوگا تاکہ نقل و حرکت کی آزادی واپس آئے اور اس کے نتیجے میں مطلوبی نائج حاصل کیے جاسکیں۔


علاوہ ازیں ایئر شو کے آرگنائزر ایکسپیریا کے منیجنگ ڈائریکٹر لیک چیت لام کا ائیر شو کے بابت کہنا تھا کہ یہ تقریب حل تلاش کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے تاکہ ہم بحالی کے لیے تیار ہو سکیں۔




Spread the love
جواب دیں
Related Posts