Search
Close this search box.

ایران صدارتی انتخابات 2024، اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشکیان ڈیڑھ کروڑ سے زائد ووٹ لے کر صدر منتخب

ایرانی صدارتی انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کے انتخابی نتائج اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشکیان 3 کروڑ 5 لاکھ 30 ہزار 157 میں سے 1 کروڑ 63 لاکھ 84 ہزار 403 3 ووٹ (53.66 فیصد) لیکر ایران کے صدر منتخب ہوگئے ہیں، جبکہ رہبراعلی کے حامی اور سخت گیر امیدوار سعید جلیلی کو 1 کروڑ 35 لاکھ 38 ہزار 179 ووٹ (44.34 فیصد) ملے۔ مسعود پزشکیان کو 28 لاکھ 46 ہزار 224 ووٹ کی برتری حاصل ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ووٹ کاسٹ شرح 49.68 فیصد رہی ، جو پہلے مرحلے کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔ ایران میں دوسرے مرحلے کے لیے ووٹرز کی تعداد 61,452,321 تھی۔

یاد رہے کہ 5 جولائی کو ہونے والی پولنگ کےٹائم میں 3 بار تقریباً 6 گھنٹے کی توسیع کی گئی یعنی صبح 8 بجے سے رات 12 بجے سے پہلے تک پولنگ جاری رہی۔

اٹھائیس جون کو پہلے مرحلے کی پولنگ میں 4 امید واروں کے مابین مقابلہ ہوا، مگر کوئی بھی امیدوار کاسٹ ووٹ کے 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل نہیں کرسکا، جس کے بعد پہلی اور دوسری پوزیشن والے دو امیدواروں کے مابین رن آف الیکشن (دوبارہ پولنگ) ہوا۔

واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں ڈاکٹر مسعود پز شکیان کو 10,415,991ووٹ، ڈاکٹر سعید جلیلی کو 9,473,298 ووٹ، اسپیکر باقر قالیباف کو 3،383,340 ووٹ اور مصطفی پور محمدی کو 206,397 ووٹ ملے تھے۔

باقر قالیباف نے سخت گیر اور رہبر اعلیٰ کے حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر سعید جلیلی کی حمایت کردی تھی، اس کے باوجود ڈاکٹر سعید جلیلی کو شکست کا سامنا ہوا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حکمران حامی امیدوار کی ناکامی معاشی عدم استحکام ، امن و امان کی صورتحال، خارجہ پالیسی اور بیرونی ممالک میں ایرانی مداخلت نے اہم کردار ادا کیا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں