ایبٹ آباد میں بزرگ خاتون ڈولی لفٹ سے گرکر جاں بحق

پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد کے نواحی گاؤں میں ڈولی لفٹ سے گر کر بزرگ خاتون جاں بحق ہوگئی۔ خاتون لفٹ پر سوار ہورہی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوس ناک واقعہ ایبٹ آباد کے نواحی علاقے ہرنو میں پیش آیا ، کالی مٹی سے دیسال کو جانے والی چیئرلفٹ میں خاتون گرکر جاں بحق ہوگئی۔

بزرگ خاتون صبح کے وقت ڈولی لفٹ پر سوار ہو رہی تھی کہ آپریٹر نے چلنے کا بٹن آن کر دیا۔ خاتون صحیح طرح سے سوار نہ ہو سکی اور کئی فٹ گہری کھائی میں گر کر جاں بحق ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقے میں چیئر لفٹس بٹگرام حادثے کے بعد سے حکومتی ہدایات کے تحت بند ہیں تاہم یہ چیئر لفٹ خلاف قانون چلائی جا رہی تھی۔

 

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts