اکیڈمی کی زمین کا تنازع، کرکٹر سرفرازاحمد عدالت میں طلب

سندھ ہائی کورٹ میں سرفرازاحمد اکیڈمی کرکٹ گراؤنڈ کی زمین پر تنازع سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ سرفرازاحمد اکیڈمی اور گرلز کالج انتظامیہ کے درمیان معاملہ شدت اختیار کرگیا۔

 

سندھ ہائی کورٹ کے جج نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفرازاحمد کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ سرفرازاحمد نے مبینہ کالج کے حدود میں پچ بنانے کے معاملے پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔

 

عدالت کی جانب سے سرفرازاحمد کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ سرفرازاحمد آئندہ سماعت پر خود پیش ہوکر وضاحت دیں۔ عدالت نے زمین کے تنازعہ پر ناظر بھی مقرر کردیا ہے۔

 

ناظر کو تمام ریکارڈ کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 3 ہفتے کے لئے موخر کردی۔

 

واضح رہے نارتھ ناظم آباد میں سرفرازاحمد اکیڈمی کی زمین پر قومی کرکٹر اور گرلز کالج انتظامیہ کےدرمیان تنازع چل رہا ہے۔ سرفرازاحمد کا کہنا ہے کہ انہیں یہ گراؤنڈ سابق میئر کراچی وسیم اختر نے دیا تھا۔

 

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب بھی تصدیق کرچکے ہیں کہ یہ زمین کے ایم سی کی ہے جو سابق میئر نے اکیڈمی کیلئے سرفرازاحمد کو دی تھی۔ دوسری جانب گرلز کالج کی پرنسپل پروفیسر حسین فاطمہ کا دعوی کیا ہے کہ یہ گراؤنڈ کالج کا حصہ ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts