Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

اکتوبر میں نئے الیکشن کیلئے معاملات طے پاگئے، شیخ رشید احمد کا دعوٰی

سابق وفاقی وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعوٰی کیا ہے کہ اکتوبر میں نئے الیکشن کیلئے معاملات طے پاگئے ہیں۔ شیخ رشید احمد نے آصف علی زرداری کے مطابق انتخابات پر رضامند ہونے کا اشارہ دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ ضمنی الیکشن کے بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ، نئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کا فیصلہ قوم جلد سن لے گی۔

انہوں نے کہا کہ قرنطینہ والے بھی الیکشن مان گئے ہیں،صرف فضل الرحمان رہ گئے ہیں، اتحادیوں کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہے۔ ممکنہ طور پر قرنطینہ والوں سے مراد شیخ رشید احمد کا اشارہ آصف علی زرداری کیا جانب ہے۔

آصف علی زرداری ان دنوں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث گھر میں قرنطینہ میں موجود ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز آصف علی زرداری کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی۔

شیخ رشید کا ٹوئیٹر پیغام میں کہنا تھا کہ ڈالر 250 کا،بجلی اور ایل پی جی میں 10 روپے کا اضافہ مارکیٹیں بند کرا دے گا، یہ لوگ نہ عوام میں جانے کے قابل، نہ فرار ہونے نہ باہر سے بلانے کے قابل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت مذاق اور اسمبلی تماشا بن گئی ہے، بحران سری لنکا سے لبنان عراق اور اب پاکستان کی طرف آرہا ہے۔ ان ہی دنوں میں یورپ میں 4 حکومتیں ختم ہو گئی ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts