اکتوبر تک کراچی والوں کی "کچرے”سے جان چھڑا دیں گے ، وزیر بلدیات

.وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے اکتوبر کے اختتام تک  شہر قائد کو کچرے سے مکمل پاک کرنے کا دعوہ کیا ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے صدر دفتر کارساز میں کراچی کے شہریوں کی سہولت کے لئے دونئی موبائل فون ایپلیکیشنز یعنی "آن لائن ٹینکر سروس” اور دوسری "سیوریج اینڈ کمپلینٹ مینجمینٹ” کا آغاز کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کی سہولت کے لئے یہ دو نئی ایپلیکیشنز متعارف کی گئی ہیں تاکہ شہری ٹینکر سروس کی خدمات کے حصول کے لئے اور سیوریج کی شکایات کے ازالے کے لئے بھی باآسانی گھر بیٹھے اپنی مسائل اور شکایات درج کراسکیں۔
ناصر شاہ نے مزید کہا کہ بہتری کی جانب کراچی کے شہریوں کے لیے ایک قدم اٹھایا ہے،اس ایپ کے ذریعے چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے گا، واٹر بورڈ افسران کو نئے سسٹم پر مبارکباد دیتا ہوں،  عوام کی سہولت کے لیےکافی پروگرام شروع کیے ہیں جن میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، کسی ٹیکس میں اضافہ نہیں کیا جارہا ہے بلکہ کے الیکٹرک کے ذریعے کلیکشن کا مقصد یہ ہے کہ رقم خزانے میں جمع کی جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ 44 نالے سندھ حکومت نے صاف کیے ہیں اور ڈی ایم سیز کے 500 نالے بھی سندھ حکومت نے صاف کیے جب کہ تین نالوں کی صفائی کا کریڈٹ لینے والے بتائیں کہ ان کے نالے کہاں گئے ؟
صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم سے کہتے ہیں کہ اعلانات نہ کریں کام کریں، کراچی سرکلر ریلوے وہی ہے، جو سابقہ دور حکومت میں بھی شروع کی جانی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی مردم شماری کے خلاف بات کرتی ہے، اسے بہتر کیا جائے، اس حوالے سے سندھ حکومت مکمل تیار ہے۔
واضح رہے کہ اس تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر قانون اور ایڈ منسٹریٹر کے ایم سی بیرسٹر مرتضیٰ وہا ب کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر اسد اللہ، واٹر بورڈ کے وائس چیئرمین نجمی عالم اورواٹر بورڈ کےسینئر افسران بھی موجود تھے۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts